مراد راس نے والدین کی بڑی پریشانی دور کردی

 مراد راس نے والدین کی بڑی پریشانی دور کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عفیفہ نصراللہ) صوبائی وزیربرائے ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس کے زیر صدارت انصاف اکیڈمی کے قیام کے حوالے جائزہ اجلاس منعقدکیا گیا۔
ڈاکٹر مراد راس کا انصاف اکیڈمی کے قیام کا بنیادی مقصد طلبا کی نجی اکیڈمیوں سے جان چھڑوانا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ نجی اکیڈمیاں والدین کی مجبوریوں کا بے دریغ فائدہ اٹھاتی ہیں۔ انصاف اکیڈمی کا قیام آن لائن سسٹم کے تحت کیا جا رہا ہے ۔ ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ انصاف اکیڈمی کے قیام سے طلبا جتنی بار چاہیں وہ لیکچر کو دیکھ کر آسانی سے سمجھ سکیں گے۔

انصاف اکیڈمی کی سہولت تمام طلبا کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے ابتدائی طور پر انصاف اکیڈمیوں کا قیام نویں سے بارہویں جماعت کے طلبا کے لیے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارچ 2021 میں انصاف اکیڈمی کے حوالے کام مکمل کر کے اس کو آپریشنل کر دیا جائے گا انصاف اکیڈمی کا قیام ایک انقلابی قدم ہے جس کے فوائد آنے والے چند سالوں میں سب کو نظر آئیں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer