امریکہ کا پاکستانی عوام کو وینٹی لیٹرز کا تحفہ

امریکہ کا پاکستانی عوام کو وینٹی لیٹرز کا تحفہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان) یوایس ایڈ کی جانب سے محکمہ صحت پنجاب کو 46وینٹی لیٹرزعطیہ کر دیا گیا،  صوبائی وزیر صحت نے عطیہ کرنے پر امریکی حکومت اور اعوام کا شکریہ ادا کیا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت۔ اس موقع پرلاہورمیں قونصل جنرل آف امریکہ کیتھرین روڈریگویز،سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن برسٹرنبیل اعوان،چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرزپی کے ایل آئی پروفیسرڈاکٹرجاویدگردیزی،ڈین پی کے ایل آئی پروفیسرڈاکٹرحافظ اعجاز،ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹرتزین ضیاء ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ڈاکٹر آصف طفیل،پروفیسرجاویدچوہدری و دیگرافسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر یو ایس ایڈ کی جانب سے محکمہ صحت پنجاب کو 46وینٹی لیٹرزعطیہ کئے گئے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین رشدکا کہنا تھا کہ کوروناوائرس کی وباء نے پوری دنیاکواپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پاکستانی ڈاکٹر،نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف نے انتہائی جانفشانی سے کوروناء وائرس کا مقابلہ کیاہے۔ 11جون کو پنجاب میں کوروناوائرس کے بہت زیادہ مریض تشویشناک حالت میں سرکاری ہسپتالوں میں زیرعلاج تھے۔ یوایس ایڈ کی جانب سے ملنے والے 46وینٹی لیٹرز بہت مددگارثابت ہوں گے۔

پاکستانی عوام کی جانب سے امریکی عوام کے خلوص کا شکریہ اداکرتے ہیں۔عطیہ میں ملنے والے وینٹی لیٹرز پنجاب کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔ خدمت انسانیت کیلئے پاکستان اور امریکہ کی کامیاب دوستی کا سفرجاری رہے گا۔ امریکی قونصل جنرل کیتھرین روڈریگویز نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ کوروناوائرس کامقابلہ کرنے کیلئے بہترین حکمت عملی بنانے پرپاکستان کی کاوش کوسراہتے ہیں۔ امریکہ پاکستانی عوام کی مددجاری رکھے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer