ڈی سی لاہور کے ہنگامی دورے،اشیا کی قیمتیں چیک کیں

ڈی سی لاہور کے ہنگامی دورے،اشیا کی قیمتیں چیک کیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل : ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے  سہولت بازاروں کے ہنگامی بنیادوں پر دورے کیے ، ڈی سی لاہور مدثر ریاض سہولت بازاروں میں انتظامات اور سبزی و پھلوں کی فروخت کو سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کروانے کے لئے سرگرم عمل ہیں جبکہ سپر سٹورز پر بھی ڈی سی کاؤنٹرز کی چیکنگ کی۔


ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے موچی گیٹ اور کریم پارک سہولت بازار کا دورہ کیا ، انتظامات کا جائزہ لیا گیا. سبزی و پھلوں کے ریٹس، کوالٹی، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد، گراں فروشی ، آٹا اور چینی کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا. ڈی سی لاہور نے پھلوں و سبزیوں کی سرکاری ریٹ لسٹ خود دیکھی اور بازار انتظامیہ سے بریفنگ بھی لی. ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے بازاروں میں ٹینٹس کی کوالٹی اور دیگر انتظامی امور کو بھی مانیٹر کیا. موچی گیٹ سہولت بازار میں کیلا کی ناقص کوالٹی پر ڈی سی لاہور کا اظہار برہمی،ڈی سی نے ہدایت کی کہ  کیلا اچھی کوالٹی کا فروخت کریں.

ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہاکہ کریم پارک کے علاقے میں دو چکن کی دکانوں پر ریٹ لسٹ نمایاں جگہ آویزاں نہ کرنے پر دو چکن فروشوں کو پکڑ لیا اور ایف آئی آر کے اندراج کے لئے متعلقہ پولیس اسٹیشن بھجوا دیا گیا اور آئندہ کے لئے سخت وارننگ جاری کر دی. ڈی سی لاہور مدثر ریاض نےکریم پارک کے علاقے میں ہی سبزی و پھل فروشوں کی دکانوں پر بھی جا کر ریٹ لسٹ کا جائزہ لیا.ایک سبزی فروش کی دکان پر خریداری کرتی ہوئی خاتون سے بھی ریٹ لسٹ کے بارے میں دریافت کیا اور سبزی فروش کو ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں نہ کرنے پر آئندہ کے لئے سخت وارننگ بھی جاری کر دی.

ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے سبزیوں و پھلوں کی خریداری کے عمل کو بذات خود مانیٹر کیا. سہولت بازاروں میں آٹا کے کھڑے ٹرک پر جا کر آٹا کے تھیلے کا وزن کروایا اور چیک کیا گیا، آٹے کی قیمت کو چیک کیا گیا.بازاروں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا گیا.بازار انتظامیہ کو صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی. عوام الناس کی سہولیات کے لئے سہولت بازاروں کا انعقاد کیا گیا ہے. ڈی سی لاہور سٹوروں میں بھی اشیائے ضروریہ کی دستیابی ، آٹا کی فراہمی کی حوالے سے متحرک رہے ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے الفتح سٹور حسین چوک گلبرگ کا اچانک دورہ کیاڈی سی کاؤنٹر کا جائزہ لیا گیا ۔

اشیائے ضروریہ کی دستیابی ، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد، ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کا جائزہ لیا گیا. ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے ڈی سی کاؤنٹر کی توسیع کی ہدایت کر دی، ڈی سی کاؤنٹر کو مزید کھلا کیا جائےڈی سی لاہور نےآٹا کی دستیابی کو چیک کیا گیا. 10 کلو اور 20 کلو کا تھیلا سرکاری ریٹ پر فروخت کیا جائےڈی سی لاہور مدثر ریاض نے دیگر اشیاء ضروریہ کے ریٹس کو بھی چیک کیا.

Azhar Thiraj

Senior Content Writer