(سٹی42) اداکارہ ماہرہ خان کانام کسی تعریف کا محتاج نہیں، پاکستان شوبز انڈسڑی میں کمال اداکاری کی بدولت ان کے آج لاکھوں فینز ہیں اور حیرت کی بات یہ کہ نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی ان کے مداح موجود ہیں،وہ سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کرتی رہتیں ہیں مگر اب انہوں نے اپنی والدہ کی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔
تفصیلات کے مطابق خوبرو اداکارہ ماہرہ خان سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں،عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کی مقبولیت صرف پاکستان میں محدود نہیں بلکہ سرحد پار بالی ووڈ انڈسڑی میں بھی ان کے کافی چاہنے والے ہیں، ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والدہ کی تصویر پوسٹ کی جس کو صارفین نے خوب سراہا اور نیک خواہشات کےساتھ دعائیں بھی دیں۔
ماہرہ خان نے والدہ کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جو کہ ان کے زمانہ جوانی کی یاد دلاتی ہے،تصویر کے کیپشن میں ماہرہ نے لکھا کہ گزشتہ رات ہم نے امّاں کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور اُس وقت ہم صرف تین لوگ موجود تھے کیونکہ ابّا اس دُنیا میں نہیں لیکن اس کے باوجود بھی ہم نے اُن کو اپنے ساتھ محسوس کیا۔
’کیک کاٹتے ہوئے ہم نے امّاں کے لیے گانا گنگنایا تو وہیں امّاں نے بھی بُلند آواز میں خود کے لیے گانا کچھ اس طرح گنگنایا کہ مجھے سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔ماہرہ خان کا کہناتھا کہ میری امّاں کو چھوٹی چھوٹی چیزوں میں خوشی ملتی ہے جنہیں وہ ’ٹینڈر ٹیلنٹ‘ کا نام دیتی ہیں۔امّاں ہمیشہ مجھ سے کہتی ہیں کہ ماہرہ نااُمید نہیں ہوتے، جب ایمان ہے تو مایوسی کیسی۔پوسٹ کے آخر میں اداکارہ نے کہا کہ دُنیا کی سب سے خوبصورت عورت یعنی اپنی والدہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔