(سٹی42)ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا پر تصویریں اور ویڈیوز مداحوں کی جانب سے شیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے، سیاست کے علاوہ امریکی صدر ڈانس میں بھی مہارت رکھتے ہیں،ان کے ڈانس کی وائرل ہونے والی ویڈیو نے سوشل میڈیا کوحیران کردیا۔
تفصیلات کےمطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سرگرم عمل رہتے ہیں،عوامی جلسے کی تقریب سے قبل انہوں نے سٹیپ ڈانس کرکے حاضرین کو خوب محظوظ کیا، ڈانس کی یہ ویڈیوانٹرنیٹ پرتیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہے، کمنٹس سیشن میں تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے، لوگ ٹرمپ کے ڈانس کی نقل اتارتے ہوئے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔
ویڈیو بنانے کے بعد لوگ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ کررہے ہیں، تیزی کے ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیو کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں تاہم مزیدلائیکس اور کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے، سوشل میڈیا پر موجود ڈونلڈ ٹرمپ کی اس ویڈیو میں وہ انگریزی گانے پرڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔
ڈانس کی ویڈیو میں امریکی صدر نے دونوں ہاتھوں اور ٹانگوں کو حرکت دے رہے ہیں اور حاضرین کی جانب سے داد بھی دی جارہی ہے۔
This is embarrassing for America. ????♀️pic.twitter.com/wLnlKZOXOK
— BeSeriousUSA ???? (@BeSeriousUSA) October 17, 2020