آلودگی کی ذمہ دار فیکٹریوں کیخلاف محکمہ ماحولیات سرگرم

آلودگی کی ذمہ دار فیکٹریوں کیخلاف محکمہ ماحولیات سرگرم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعدیہ خان ) محکمہ ماحولیات کی اینٹی سموگ کارروائیاں جاری، دھواں چھوڑنے والی چھ فیکٹریاں سیل، 8 کو وارننگ نوٹسز جا ری کر دیئے گئے۔

محکمہ ماحولیات کی اینٹی سموگ کارروائیاں جاری ہیں، دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں پر چھاپے مارے گئے، مختلف علاقوں میں چھ فیکٹریاں سیل کر دی گئیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر علی اعجاز اور علی رضا نے ٹیموں کے ہمراہ فیکٹریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مومن پورہ روڈ، بند روڈ اور گجومتہ کے علاقوں میں 6 سٹیل ملز اور فیکٹریوں کو سیل کیا جبکہ 8 فیکٹریوں کو وارننگ نوٹسز جا ری کیے۔

بند کی گئی فیکٹریوں میں اسماعیل لیڈ، عظیم سٹیل ملز، بلیک گولڈ انڈسٹریز، ذیشان سٹیل، لیاقت پلاسٹک ملز اور اللہ وسایا ملزشامل ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر علی اعجاز کا کہنا تھا کہ ممکنہ سموگ کی وجہ سے پورے لاہور میں کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔