(فاحد علی) شاہدرہ موڑ پر تیز رفتار ٹرک نے ڈولفن اہلکار کو کچل ڈالا، طارق نامی ڈولفن اہلکار کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ڈولفن اہلکار طارق شاہدرہ موڑ پر اپنی ٹیم کے ہمراہ پٹرولنگ کر رہا تھا کہ تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ڈولفن اہلکار بری طرح زخمی ہوگیا,حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور ڈولفن اہلکار طارق کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں اس کا علاج جاری ہے، ذرائع کے مطابق ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق نے ہسپتال میں زخمی ڈولفن اہلکار کی عیادت کی اور اسکے لواحقین کو بہتر علاج معالجہ فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔