چوری ڈکیتی سمیت دیگر سنگین جرائم میں 35 فیصد اضافہ

چوری ڈکیتی سمیت دیگر سنگین جرائم میں 35 فیصد اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) پولیس کے اپنے اعداد و شمار کے مطابق 8 ہزار سنگین جرائم کی ایف آئی آرز آئی جی شکایات سیل کے ذریعے درج کروائی گئیں، صوبہ بھرمیں چوری ڈکیتی سمیت دیگر سنگین جرائم میں 35 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔

افسروں کا کہنا ہے کہ جرائم میں اضافہ نہیں ہوا بلکہ تھانوں میں موصول ہونیوالی ہر درخواست پر مقدمہ درج کیا جارہا ہے جبکہ حقائق کے مطابق 8 ہزار سے زائد ڈکیتی چوری و دیگرسنگین جرائم کی درخواستوں پر مقدمات درج کروائے گئے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر مقدمہ کے اندراج کیلئے سینکڑوں درخواستیں موصول ہوتی ہیں، جن پر اندراج مقدمہ کیلئے موصول ہونیوالی شکایات پر متعلقہ ایس ڈی پی اور شکایات کنندہ سے کانفرنس کال کروائی جاتی ہے اور 4 گھنٹوں کے اندر درخواست پر مقدمہ در ج کروایا جاتا ہے۔

آئی جی آفس کی جانب سے ہدایات کے باوجود 20 سے زائد شہریوں کی درخواستوں پر عملدرآمد نہ کرنیوالے لاہور کے 6 ایس ڈی پی اوز سمیت 20 کو سرزنش اور وضاحت کا مراسلہ بھجوادیا گیا، ایس ڈی پی اوز میں شاہدرہ، ریس کورس، ماڈل ٹاؤن، ٹاؤن شپ، چوہنگ اور سبزہ زار کے افسر شامل ہیں۔

آئی جی پنجاب کی جانب سے 8787 شکایات سیل پر موصول ہونیوالی ہر درخواست پر فوری عملدرآمد کا حکم دیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer