جنید ریاض: محکمہ تعلیم نے ڈیپوٹیشن پر دوسرے محکموں میں تعینات اساتذہ کو واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا، اساتذہ کی واپسی کیلئے تمام ڈسٹرکٹ اتھارٹیز کو مراسلہ بھی جاری کردیا گیا۔
اساتذہ کے دوسرے ڈیپارٹمنٹ تعیناتیوں کا معاملہ، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ڈسٹرک اتھارٹیز کو اساتذہ کی واپسی کیلئے مراسلہ جاری کردیا،
پہلے مرحلے میں تمام اتھارٹیز سے ریکارڈ طلب کیا گیا ہے، فیصلہ سکولوں میں اساتذہ کی کم تعداد کو دیکھتے ہوئے کیا گیا، اس وقت سینکڑوں اساتذہ دوسرے محکمو ں میں ڈیپوٹیشن پر تعینات ہیں۔