محکمہ ایکسائز کی جانب سےشہریوں کیلئےاچھی خبر

محکمہ ایکسائز کی جانب سےشہریوں کیلئےاچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: رجسٹریشن بک کی جگہ سمارٹ کارڈ کےاجرا کی تیاریاں مکمل، کارڈبھجوانے کا طریقہ کارطے اور قیمت کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

رجسٹریشن بک کی جگہ اب شہریوں کوگاڑیوں کی رجسٹریشن پر سمارٹ کارڈ جاری ہونگے جوکہ 530 روپے میں دیا جائے گا، اس حوالے سےنوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ سمارٹ کارڈ بنانے والی مشینیں بھی ڈی جی ایکسائزآفس پہنچ گئیں۔ سمارٹ کارڈکےاجراء کاافتتاح آئندہ 2 ہفتوں تک متوقع ہے، ایڈیشنل ڈی جی چوہدری مسعودالحق کا کہنا ہے کہ سمارٹ کارڈ ڈائریکٹ گاڑی کے مالک کے گھربھجوایا جائے گا۔

شہری اپنے موجودہ مکمل ایڈیس دیں، محکمہ روزانہ کی بنیاد پر22 ہزار کارڈ تیار کرسکتا ہے لیکن پنجاب میں روزانہ رجسٹریشن اورٹرانسفر 8 ہزار کے قریب ضرورت ہے۔ چوہدری مسعودالحق کا کہنا تھا کہ شہریوں کی درخواست کے بعد ایک سے 2 روز میں کارڈ  ڈلیور ہوجائے گا،   سمارٹ کارڈ میں گاڑی اورمالک کےتمام کوائف موجودہوں گے، پرانی رجسٹریشن بک والے شہری بھی سمارٹ کارڈ کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔

ایڈیشنل ڈی جی چوہدری مسعودالحق نے کہا کہ اس حوالے سے تمام ڈائریکٹرز اور ایم آر ایز سے میٹنگ کر لی گئی ہے جبکہ دوہفتے تک وزیراعلی پنجاب اس منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer