سٹی فورٹی ٹو انسانیت کی خدمت میں پیش پیش

سٹی فورٹی ٹو انسانیت کی خدمت میں پیش پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعدیہ خان: مخبوط الحواس خاتون کے پاس معصوم بچے کی بروقت نشاندہی کرکے ایک قیمتی جان بچالی، بچے کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

 مزنگ چونگی کے قریب فیروز پور روڈ پر ایک مخبوط الحواس خاتون کو دیکھا گیا جس کی گود میں چند ماہ کا بچہ تھا۔ سٹی فورٹی ٹو نے فوری طور پر متعلقہ اداروں کی توجہ مبذول کروائی تو تھانہ لٹن روڈ کی پولیس اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئے۔پولیس اہلکار خاتون کے قریب گئے تو اس نے گالیاں دینا شروع کر دیں اور پتھر برسانا شروع کر دیئے۔ اگر کوئی خاتون کے مزید قریب ہوتا تو وہ اسے دانتوں سے کاٹنے سے بھی گریز نہ کرتی۔ تاہم چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم خاتون سے بچہ لینے میں کامیاب ہوگئی۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم بچے کو اپنے ساتھ بیورو لے گئی جبکہ مخبوط الحواس خاتون کو علاج معالجہ کیلئے انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہور کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ سٹی فورٹی ٹو کی بروقت نشاندہی پر ایک قیمتی جان ضائع ہونے سے بچ گئی۔ اگر بچہ مذکورہ خاتون کے پاس ہوتا تو شائد بھوک سے ہی دم توڑ دیتا۔ زندگی قیمتی متاع ہے، اپنے اردگرد نظررکھیں کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ کی عدم توجہی کسی کے موت کا سامان بن جائے۔

Shazia Bashir

Content Writer