ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپنا ای چالان گھر بیٹھے چیک کریں، نئی سہولت متعارف

 اپنا ای چالان گھر بیٹھے چیک کریں، نئی سہولت متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نےشہریوں کی سہولت کے لیے گاڑیوں کے ای چالان کا سٹیٹس چیک کرنے کے لیے ویب سائٹ لنک متعارف کرا دیا۔

چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان کا کہنا ہےکہ اب تک ای چالان کے اکاونٹ میں گیارہ ملین سے زیادہ کی رقم جمع ہو چکی ہے، ای چالان شروع ہونے کے بعد سے شہریوں کی جانب سے بہت تعاون دیکھنے کو ملا، جس سے ٹریفک کی روانی بہتر ہوئی ہے، زیادہ تر خلاف ورزی موٹرسائیکل سواروں کی جانب سے سامنے آرہی ہے۔ یہ لوگ چالان بھی کم تعداد میں جمع کرا رہے ہیں۔ چالان جمع نہ کروانے والوں کی گاڑیاں بند کردی جائیں گی۔ 

اکبر ناصر خان نے ایکسائز کے خراب ڈیٹا کو بھی سیف سٹی اتھارٹی کے لیے بھی مسئلہ قرار دے دیا۔ کہتے ہیں کہ جہاں یہ ای چلاننگ میں حائل ایک مسئلہ ہے وہیں ڈیٹا خراب ہونے سے دہشت گردی کے خطرات میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔

چیف آپریٹنگ آفیسر سیف سٹی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سگنل کی خلاف ورزی کرنے والے شہری کے درست پتہ پر چالان بھجوانے کے لیے ایکسائز سے لائیو رسائی مانگ لی ہے تاکہ بالکل درست پتہ پر چالان بھجوایا جائے۔

شہری اپنا ای چالان کا سٹیٹس چیک کرنے کیلئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں

http://echallan.psca.gop.pk/

Sughra Afzal

Content Writer