پاک فوج کیخلاف بیان دینا نہال ہاشمی کو مہنگا پڑ گیا

پاک فوج کیخلاف بیان دینا نہال ہاشمی کو مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) پاک فوج کیخلاف بیان دینا مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی کو مہنگا پڑ گیا، سول لائن تھانے میں  اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کرا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کیخلاف بیان دینے پر تجمل حسین گوندل ایڈووکیٹ نے سول لائن میں نہال ہاشمی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نہال ہاشمی توہین عدالت کیس میں سزا یافتہ ہیں، انہوں نے پاک فوج کے خلاف بیان دے کر ادارے کی تذلیل کی ہے، ان کی گفتگو سے ہر پاکستانی کی دل آزاری ہوئی۔ نفرت انگیز تقریر کرنے پر نہال ہاشمی کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

یاد رہے کہ گزشہ روز نہال ہاشمی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فوج کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی، انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایٹم بم اور ایف سولہ طیارے صرف دکھاوے کیلئے ہیں۔ ہماری آٹھ لاکھ فوج زمین کا ایک انچ بھی نہیں حاصل کرسکی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی نہال ہاشمی نے عدالت کیخلاف توہین آمیز الفاظ بولے تھے جس پر ان کو سینیٹر شپ سے ہاتھ دھونے کے ساتھ ساتھ ایک ماہ تک جیل میں بھی رہنا پڑا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer