ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دورہ آسٹریلیا کیلئے پاکستان کی سیٹ کرکٹ ٹیم میں کون کون شامل ہے، نام سامنے آ گئے

Pakistan Cricket Board, Chief Selector Wahab Riaz, City42, Test Team for Australia tour, Pakistan Test team, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیف سیلیکٹر وہاب ریاض نے دورہ آسٹریلیا کے دوران ٹیسٹ میچوں کیلئے 18 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔
شان مسعود کپتان ، عامر جمال،  عبداللہ شفیق، بابر اعظم۔ فہیم اشرف،  امام الحق، حسن علی ، نعمان علی ، صائم ایوب،  سعود شکیل شامل ہیں۔
 چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  ہم نے بہتر ین دستیاب کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔دورہ آسٹریلیا ہمارے لیے بہت اہم ہے ۔ 
 خرم شہزاد ،سرفراز احمد، محمد رضوان ٹیم میں شامل ہیں۔

 صائم ایوب،  سعود شکیل، ابرار احمد، میر حمزہ ٹیم میں شامل ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں وہاب ریاض نے کہا،ہم نے حارث روف سے بات کی، انہوں خود اس ٹور پر نہ جانے کا فیصلہ کیا۔

نئے چیف سیلیکٹر کا کہنا تھا کہ چار اسپنرز شاداب خان ، محمد نواز، اسامہ میر اور عثمان قادر کو ٹیسٹ کیمپ میں طلب کیا  گیا ہے ۔ 
 انہوں نے کہا کہ حسن علی کو ان کے ٹیسٹ کرکٹ کے تجربے کی بنیاد پر ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا ہے ۔  نسیم شاہ،  محمد حسنین اور احسان اللہ کی فٹنس میں بہتری آرہی ہے۔

 وہاب ریاض نے کہا  خرم شہزاد اور صائم کو پہلے ٹیسٹ ٹور پر مبارک باد دیتا ہوں ۔ خرم شہزاد کو ان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی پر ٹیم میں شامل کیا ہے ۔  صائم ایوب جارحانہ انداز میں کھیلتے ہیں ان کو موقع دینا چاہتے ہیں ۔ وہاب ریاض نے کہا کہ اس ٹیم کی کارکردگی کے ذمہ دار میں، کپتان اور ٹیم ڈائریکٹر سب ہیں ۔