ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے مختلف علاقوں سے 2 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

لاہور کے مختلف علاقوں سے 2 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : لاہور کے مختلف علاقوں سے 2 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ 

ایدھی ترجمان کے مطابق نواں کوٹ اور شالیمار سے 2 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ نواں کوٹ میں بکر منڈی قبرستان سے 45 سالہ شخص کی لاش ملی، جبکہ شالیمار میں  مادھو لال حسین دربار کے قریب 30 سالہ شخص کی جلی ہوئی لاش ملی۔ پولیس کارروائی کے بعد دونوں لاشیں مردہ خانے منتقل کردیں۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں افراد کی شناخت نہ ہو سکی، بظاہر نشے کے عادی معلوم ہوتے ہیں۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے، شناخت اور ہلاکت کی وجوہات کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔