ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوری کے آخری ہفتے کی تاریخ پر انتخابات ہوتے تو بہتر ہوتا، قمر زمان کائرہ

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ جنوری کے آخری ہفتے کی تاریخ پر انتخابات ہوتے تو بہتر ہوتا۔ 

قمر زمان کائرہ کی الیکشن کمیشن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات 8 فروری سے آگے نہیں جانے چاہیں۔ سیاسی جماعتوں کو انتخابات کیلیے لیول پلینگ فیلڈ نہیں مل رہا۔ ایک خاص سیاسی جماعت کی بھر پور حمایت کی جا رہی ہے، ایک مخصوص جماعت کی حمایت پر میڈیا اور باقی پارٹیاں تحفظات کا اظہار کر رہی ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ میں پرامن اور صاف شفاف الیکشن کیلیے دعا گو ہوں۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی قیادت آج بھی رابطے میں ہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو آج بھی اتحادی حکومت کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔