(درنایاب)ایل ڈی اے افسران نے دفاتر دیر سے آنا معمول بنا لیا ، ایل ڈی اے حکام نے افسران و ملازمین کے لئے بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار دے دی ۔
ایل ڈی اے کی جانب سے مراسلہ میں لکھا گیا ہے کہ کل سے افسران و ملازم لازمی بائیو میٹرک لگائیں ۔ مراسلہ کے مطابق بائیومیٹرک رجسٹریشن کے لئے بھی افسران وملازمین کل تک ڈیڈلائن فالو کریں ۔ مراسلہ میں اس بات پر واضح اعتراض اٹھایا گیا ہے کہ افسران بائیو میٹرک نہ لگا کر ایڈمنسٹریشن کو مس گائیڈ کررہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق سینئیر افسران سمیت دیگر افسران و ملازمین نے دفتر تاخیر سے آنا معمول بنا رکھا ہے ۔ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن رابعہ ریاست نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔