(عامر شہزاد ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) رہنما ملک شاہ محمد خان کو گرفتار کر لیا گیا ۔
سابق صوبائی وزیر پر 9مئی سمیت مختلف مقدمات درج تھے ،پولیس نے ضمانت کینسل ہونے پر حراست میں لیا، ملک شاہ محمد خان پر اینٹی کرپشن سمیت محتلف واقعات کے حوالےسے مقدمات درج تھے،اے ٹی سی عدالت بنوں سے ملک شاہ محمد کی قبل از گرفتاری ضمانت کینسل ہونے پر پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کو گرفتار کرلیا،پولیس نے ملک شاہ محمد خان کو تھانہ کینٹ منتقل کردیا ۔