سٹی 42 : نامور اداکارہ اسماعباس چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور گھڑی کی تصاویر والے کرتے میں سوشل میڈیا پر وائرل فیک پوسٹ پر پھٹ پڑیں۔
تفصیلات کے مطابق نامور اداکارہ اسماعباس کی سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی قمیض کے ایک طرف گھڑیوں اور دوسری عمران خان کی تصاویر بنی ہوئی ہیں۔
نامور اداکارہ اسماعباس نے وائرل تصویر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ان کے لیڈر ہیں ،جس نے حرکت کی ہے وہ اپنے گھروں کی خواتین کو بھی دیکھیں۔