موسم میں تبد یلی کی وجہ سے شہر میں گیس کی قلت

sui gas
کیپشن: sui gas
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا : موسم میں تبدیلی کی وجہ سے شہر میں گیس بحران سر اٹھانے لگا، بیشترعلاقوں میں کھانا پکانے کے اوقات میں پریشر کیساتھ گیس فراہمی ناممکن ہونے لگی.
 چھٹی کے روز گیس پریشر کم ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے، موسم میں تبدیلی کی وجہ سے گیس کی طلب میں اضافہ ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کے سسٹم پر گیس کی طلب دو سو ملین کیوبک فٹ تک جا پہنچی ہے۔

جبکہ لاہور ریجن کو سپلائی ایک سو پینسٹھ ملین کیوبک فٹ تک محدود کردی گئی ہے،اس طرح طلب و رسد میں پینتیس ملین کیوبک فٹ کا شارٹ فال ہونے سے گیس پریشر کم ہونے لگاہے۔سوئی ناردرن حکام کے مطابق گیزر کا استعمال شروع ہونے کی وجہ سے گیس کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔