ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں فضائی آلودگی بے قابو

air pollution
کیپشن: air pollution
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:لاہور فضائی آلودگی میں تیسرے نمبر پر، فضائی آلودگی پر قابو نہ پایا جاسکا، سردی کی شدت برقرار، درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
  لاہور میں مجموعی شرح آلودگی 193 ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ مختلف علاقوں میں آلودگی کی شرح مختلف ریکارڈ ہوئی ہے، شاہدرہ میں 321، ڈی ایچ اے فیز 8 میں 236، فیز 2 میں 206، فیز 5 میں 194،سید مراتب علی روڈ 194 اور جوہر ٹائون میں شرح آلودگی193 ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری طرف دن بھر سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، کم سے کم درجہ حرارت 9 اور زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائیگا۔