ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

توشہ خانہ تحائف کی فروخت کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت

Tosha Khana Case
کیپشن: Tosha Khana Case
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) توشہ خانہ تحائف کی فروخت کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت، سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کی قریبی دوست فرح گوگی کو اسمگلنگ میں مدد دینے والے کرداروں کے گرد گھیرا تنگ کر نے کا فیصلہ، حکومت نے یو اے ای سے فرح گوگی کی آمد کا ریکارڈ حاصل کرلیا۔

ذرائع کےمطابق فرح گوگی 2018 سے 2022 کے دوران کئی بار یو اے ای گئی ، فرح گوگی نے پاکستان سے باہر جانے کے لئے نجی طیارے استعمال کئے، فرح گوگی نے بیرون ملک سفر کے لئے" جمہوریہ وینو آ تو" کا پاسپورٹ استعمال کیا، نجی طیارے پر آمد ورفت کےباعث فرح گوگی کی امیگریشن نہیں ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ فرح گوگی کو امیگریشن میں سہولت دینے والوں کیخلاف تحقیقات شروع کردی گئیں، نجی طیاروں کے مالکان کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز  ہوگیا۔ 

دوسری جانب نیب نے سابق وزیراعظم عمران خان، ان کی اہلیہ اور کابینہ اراکین کو ملنے والے تحائف کی اصل مالیت ظاہر نہ کرنے پر نوٹس لے لیا،  سابق وزیراعظم، ان کی اہلیہ اور کابینہ کے اراکین کو ملنے والے تحائف کی ابتدائی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

عمران خان اور ان کی اہلیہ کو ملنے والے تحائف کی اصل مالیت اور فروخت میں فرق نظر آرہا ہے، تحائف کے حوالے سے معلومات اکٹھی کرنے کے بعد سرکاری حکام کو تفتیش کے لیے بلایا جائے گا۔