ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاڑی میں سوار خواتین گینگ نے کونسی چیز چوری کی ۔۔ویڈیو وائرل

گاڑی میں سوار خواتین گینگ نے کونسی چیز چوری کی ۔۔ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سوشل میڈیا آئے روز  صارفین کو طرح طرح کی دلچسپ ویڈیوز دیکھنے کو ملتی ہیں ۔۔ایسی ہی ایک ویڈیو آج کل بہت وائرل ہورہی ہےویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سیاہ لباس پہنے عورت  کارسے باہر نکلتی ہے وہ فٹ پاتھ پر ایسے چلتی ہے جیسے شام کو ٹہل رہی ہو۔ اس کے ساتھ گلابی لباس میں ملبوس ایک اور خاتون بھی ہے جو اپنے مشن کی تکمیل کے دوران اس پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ 

 اس کے بعد سیاہ پوش خاتون کو فٹ پاتھ کے درمیان سے ایک پودے کو اکھاڑتے ہوئے اور پھر اسے گاڑی تک لے جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ اس کے بعد گاڑی چلی جاتی ہے لیکن یہ سارا واقعہ کیمرے میں قید ہو جاتا ہے۔ 

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو پر دلچسپ تبصروں کا سیلاب آیا ہوا ہے۔ایک صارف نے لکھا دونوں خواتین کار میں سفر کرنے کی اہل نہیں ۔ویڈیو شیئر کرنے والے صارف نے لکھا  "سرکاری پودا بھی محفوظ نہیں۔