اداکاہ حنا دلپزیر کے دوپٹے کے چرچے، آخر اس پر ایسا کیا لکھا؟

 اداکاہ حنا دلپزیر کے دوپٹے کے چرچے، آخر اس پر ایسا کیا لکھا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اقبال ٹاؤن (زین مدنی) معروف اداکاہ حنا دلپزیر کے دوپٹے پر علامہ اقبال کی شاعری نے مداحوں کو متوجہ کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق حنا دلپزیر نے حال ہی میں ایک ویب کو انٹرویو دیا مگر اس انٹریو میں حنا دلپزیر کا منفرد دِکھائی دینے والا دوپٹہ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا، انٹرویو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔صارفین یہ جاننے کیلئے بے تاب ہیں کہ دوپٹے پر کیا لکھا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Hamariweb (@hamariweb)

اداکارہ کے دوپٹے پر شاعر مشرق علامہ اقبال لکھی ہوئی نظم تحریر تھی جو کچھ یوں ہے کہ ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں' ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں' تہی زندگی سے نہیں یہ فضائیں' یہاں سیکڑوں کارواں اور بھی ہیں' قناعت نہ کر عالم رنگ و بو پر' چمن اور بھی آشیاں اور بھی ہیں' اگر کھو گیا اک نشیمن تو کیا غم' مقامات آہ و فغاں اور بھی ہیں'تو شاہیں ہے پرواز ہے کام تیرا' ترے سامنے آسماں اور بھی ہیں' اسی روز و شب میں الجھ کر نہ رہ جا 'کہ تیرے زمان و مکاں اور بھی ہیں' گئے دن کہ تنہا تھا میں انجمن میں'یہاں اب مرے رازداں اور بھی ہیں۔

 

Sughra Afzal

Content Writer