سٹی 42: آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا منفرد اقدام۔بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات پرپنجاب پولیس میں کام کرنے والے تمام سکھ اہلکاروں کو چٹھیاں دینے کی ہدایات جاری کردیں۔
آئی جی پنجاب کی بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات پرپنجاب پولیس میں کام کرنے والے تمام سکھ اہلکاروں کوچھٹیا دینے کی ہدایات جاری کردیں۔ آئی جی پنجاب راؤسردارعلی خان نےآئندہ بھی سکھ ودیگر اقلیتی اہلکاروں کو مذہبی تہوار میں شرکت کے لیے چھٹیاں دینے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔اس موقع پر آئی جی پنجاب نے پولیس کے سکھ ہیڈ کانسٹیبل سردار رنجیت سنگھ کو سی پی او مدعو کرکے کیش انعام بھی دیا۔
انکا کہنا تھا کہ مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے پولیس ملازمین محکمے کا حسن اور قیمتی اثاثہ ہیں۔اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ پنجاب پولیس کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے۔تمام متعلقہ افسران کوہدایت کی ہے کہ دنیا بھر سے پاکستان آنیو الے سکھ زائرین کی حفاظت و خدمت میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گی۔