(علی عباس) پنجاب میں ٹرانسپورٹ پولیس فورس کے قیام کا حتمی پلان تیار، اورینج لائن ٹرین، میٹروبس کی ٹرانسپورٹ پولیس الگ سے ہو گی، پنجاب ماس ٹرانزٹ اور ٹرانسپورٹ پولیس 8سو سے زائد کی فورس بھرتی کرے گی ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹرانسپورٹ پولیس کے لیے پہلے مرحلے میں تین سو سے زائد کی فورس ہو گی۔ فورس میں ڈائریکٹر انفورسمینٹ، چیف ٹرانسپورٹ انسپکٹر، ٹرانسپورٹ سب انسپکٹراورٹرانسپورٹ سارجنٹ ہوں گے۔
پنجاب حکومت ماس ٹرانزٹ کی صرف سیکورٹی کے لیے سالانہ 70 کروڑ روپے کے اخراجات کررہی ہے۔ پنجاب حکومت نئی ٹرانسپورٹ پولیس سے سالانہ ہونے والے اخراجات کم کرسکے گی۔ ٹرانسپورٹ حکام کے مطابق نئی فورس سے حکومت سالانہ ڈیڑھ ارب روپے کے ذرائع آمدن حاصل کرسکتی ہے ۔