ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ائیرپورٹ پر کسٹم حکام کی بڑی کارروائی

لاہور ائیرپورٹ پر کسٹم حکام کی بڑی کارروائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید ) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کسٹم حکام نے قیمتی موبائل فونز کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، دبئی سے آنے والے مسافر کے سامان سے 65 آئی فونز برآمد۔             

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کلیکٹر کسٹم ثاقب وڑائچ کی ہدایت پرعملے نےلاہور ائیرپورٹ پر کاروائی کرکے بیرون ملک سے قیمتی موبائل فونز کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، ائیرپورٹ ذرائع کے عماد اللہ نامی مسافر ایمریٹس کی پرواز ای کے 624 کے ذریعے دبئی سے لاہور آیا، مسافر کے سامان سے آئی فون 12 پرو اور 11 پرو میکس برآمد ہوئے، برآمد کیے گئے موبائل فونز کی کل مالیت 1کروڑ چالیس لاکھ کے قریب ہے۔کسسٹم حکام نے موبائل فونز قبضے میں لیکر مسافر کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔شاندار کاروائی پر ڈپٹی کلیکٹر ثاقب وڑائچ نے عملے کو شاباش دی۔       

Azhar Thiraj

Senior Content Writer