حکومت جنوری تک مہمان، کٹھ پتلی سے آزادی لے کر رہیں گے: بلاول

حکومت جنوری تک مہمان، کٹھ پتلی سے آزادی لے کر رہیں گے: بلاول
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بیٹھی حکومت جنور ی تک مہمان ہے ،کٹھ پتلی سے آزادی لے کر رہیں گے، پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے گلگت بلتستان کاکیس عوام کیسامنے لیکرجائیں گے، عمران خان کونکالنے کیلئے سب مل کر فیصلے کریں گے ۔

انہوں نے گلگت میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام سب سے زیادہ پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں، الیکشن میں واضح اکثریت نے ہمارا ساتھ دیا، عوام ووٹ کے تحفظ کی جدوجہد تک ہمارے ساتھ رہے، الیکشن کمشنرڈھٹائی سے ٹی وی پرکہہ رہے ہیں کہ انتخابات شفاف تھے.

الیکشن کمشنر نے ہمارے امیدوارکوبھی الیکشن مہم کاحصہ نہیں بننے دیا،ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں یہ الیکشن کمیشن نہیں پی ٹی آئی کاالیکشن ونگ ہے، الیکشن کمشنر نے گلگت بلتستان کے عوام، دھرتی کو بیچ دیا ہے، آپ اپنے عہدے کو سنبھال سکے، نہ اس عہدے کی حیثیت کو سمجھ سکے ہیں اور نہ ہی گلگت بلتستان کے عوام کی امیدوں پر پورا اتر سکے، آرٹی ایس کابہانہ بھی نہیں مگرپتانہیں ہمیں فائنل رزلٹ دینے میں کیوں تاخیرکی جارہی ہے .

تحریک انصاف والے ہرآزاد امیدوارکے پاس جاکرکہہ رہے ہیں کہ تم وزیراعلیٰ بنوگے،پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکرلو،یہ ابھی تک فیصلہ نہیں کرسکے کہ وزیراعلیٰ کون ہوگا،پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی خواتین کے ووٹ کا تحفظ کرے گی،ہمارے کارکن شدید موسم میں بھی دھرنا دے کر احتجاج کررہے ہیں الیکشن کمشنر کو شرم آنی چاہیے جو ابھی تک دوبارہ گنتی کروارہے ہیں.

الیکشن کمشنر خود کہہ رہے تھے کہ اس سلیکشن میں کوئی گڑ بڑ نہیں ہوئی اور اب جس پولنگ اسٹیشن سے پولنگ باکس چوری ہوا تھا وہاں دوبارہ گنتی کر انے پر مجبور ہیں ،فافن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہر پولنگ اسٹیشن میں کم از کم 3 بے ضابطگیاں ہوئی ہیں، نومنتخب نمائندے وزارت یا عہدے کیلئے گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق پر سودے بازی نہ کریں، صرف 2، 3 مہینے انتظار کرلیں.

اپنے اصولوں پر کھڑے ہوں ساتھ مل کر جدو جہد کریں، عوام کے حقوق کا تحفظ کریں ۔

Shazia Bashir

Content Writer