لاہوریوں کیلئے بری خبر

لاہوریوں کیلئے بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) لاہور کے کئی دولہا دلہنوں کے ارمانوں پر پانی پھر گیا ، اب شیڈولڈ شادیاں شادی ہالز میں نہیں ہوسکیں گی، گھروں کے لانز میں بھی تعداد زیادہ ہونے پر سخت کارروائی ہوگی، ضلعی انتظامیہ نے خلاف ورزی پر شادی ہالز کیخلاف کارروائی کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ نے شادی ہالز کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہور نے پانچوں تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، شہر کے 9 زونز میں چھوٹے بڑے ایک ہزار 361 شادی ہالز میں شادیوں کی تقاریب نہیں ہونگی، شہر میں 380 سنگل سٹوری، 251 ڈبل سٹوری، 480 ٹرپل سٹوری شادی ہالز پابندی کی زد میں آئیں گے، شہر میں لان پر مشتمل 250 اوپن ایریاز بھی ہیں۔

 ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک کا کہنا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے شادی ہالز مالکان کو بھاری جرمانے اور مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا، گھروں کے لانز اور گراؤنڈز میں بھی تعداد اور ایس او پیزپر عمل درآمد کرایا جائے گا، واہگہ زون میں 201 ، عزیز بھٹی زون میں 226، سمن آباد زون میں 113، علامہ اقبال زون میں 217، گلبرگ زون میں 102، داتا گنج بخش زون میں 198، نشترزون میں 218، راوی زون میں 117 جبکہ شالامار زون میں 137 میں شادی ہالز بند ہونگے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر پنجاب حکومت نے شادی ہالز کے اندر تقریبات پر پابندی عائد کر دی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق آج سے 31 جنوری تک ہوگا۔

 

 

 

Sughra Afzal

Content Writer