ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا بے قابو، مزید 36 افراد جاں بحق، 2738 نئے کیس رپورٹ

کورونا بے قابو، مزید 36 افراد جاں بحق، 2738 نئے کیس رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر میں شدت آگئی، 24 گھنٹے میں مزید 36 افراد کورونا سے انتقال کر گئے، 2738 نئے کیس بھی سامنے آگئے، 230 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، ادھر کورونا کے باعث آزاد کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کردیئے جس کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 36 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد کورونا سے اموات کی تعداد 7 ہزار561 ہوگئی ، کورونا کے 2 ہزار 738 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3لاکھ 68ہزار 665تک پہنچ گئی۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کے مجموعی طور پر سندھ میں سب سے زیادہ ایک لاکھ 59 ہزار 752 متاثرہ افراد ہیں، پنجاب میں ایک لاکھ 12 ہزار 893، خیبرپختونخوا میں 43 ہزار359، اسلام آباد میں 25 ہزار 719 اور بلوچستان میں 16 ہزار642 ، آزاد کشمیر میں 5 ہزار 806 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 494 کیس سامنے آچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران886 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے، اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 27ہزار 542 ہوگئی ہے، ایک ہزار 535 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

ادھرآزاد کشمیر میں کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر 15 دن کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں بیک وقت لاک ڈاؤن ہوگا، صرف لازمی خدمات کے شعبے ایس او پیز کے تحت اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد کشمیر میں سرکاری دفاترمیں 50 فیصد حاضری رکھی جائے گی، تمام کاروباری مراکز مارکیٹیں اور بازار ، سرکاری، نیم سرکاری نجی دفاتر اور تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے، انٹری پوائنٹس پرسخت سکریننگ کا عمل ہوگا، مذہبی اجتماعات اور نماز جنازہ مکمل ایس او پیز کے تحت ہوں گے، شادی بیاہ و دیگر تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی۔

Sughra Afzal

Content Writer