ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار، ائیر کوالٹی انڈیکس 340  ہوگیا

ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار، ائیر کوالٹی انڈیکس 340  ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ درجہ حرارت میں کمی جبکہ ائیر کوالٹی انڈیکس 340  ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج شہرمیں ائیر کوالٹی انڈیکس 340 ریکارڈ کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں کمی ہوئی ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے وقت ہوا نمی کا تناسب 70 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شام کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد تک ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا اہے کہ شہر کا موسم آئندہ دو روز تک خشک رہنے کا امکان ہے۔

 دوسری جانب  لاہور سمیت صوبے بھر میں سموگ کے پھیلاو کو روکنے کے لئے خلاف ورزی کرنے والی صنعتوں پر ایکشن لیا جا رہا ہے، ذرائع کے مطابق سموگ کا باعث بننے والی صنعتوں میں پہلی کیٹیگری میں شامل بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

 ڈیٹا کے مطابق لاہور میں بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کی شرح باقی اضلاع سے زیادہ ہے، لاہور کے 277 بھٹوں میں سے 250 بھٹے منتقل کئے گئے، زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی میں لاہور پہلے نمبر پر رہا۔  ڈیٹا کے مطابق لاہور میں بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کی شرح باقی اضلاع سے زیادہ ہے، لاہور کے 277 بھٹوں میں سے 250 بھٹے منتقل کئے گئے، زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی میں لاہور پہلے نمبر پر رہا۔

 یاد رہے کہ   لاہور فضائی آلودگی میں دنیا میں سب سے آگے نکل گیا ہے،  اے کیو آئی کی ویب سائٹ کے مطابق لاہور گندا ترین شہر برقرار ،   پنجاب حکومت  نے ٹائر، پلاسٹک اور سالڈ ویسٹ استعمال کرنیوالی صنعتیں مستقل بند کرنےپرغو شروع کردیا ہے۔

 

 

Shazia Bashir

Content Writer