ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کی فضا بدستور آلودہ، اے کیو آئی کی شرح276 ریکارڈ

لاہور کی فضا بدستور آلودہ، اے کیو آئی کی شرح276 ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان) محکمہ ماحولیات کی کارکردگی بے نقاب، باغوں کا شہر لاہور آلودگی میں دنیا بھر پر بازی لے گیا، ائیرکوالٹی انڈیکس پر آلودگی کی شرح 276 ہو گئی۔

لاہور میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا، فضائی آلودگی سے گلبرگ اور شادمان کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا، صبح کے اوقات میں بیدیاں، واہگہ بند روڈ کے اطراف میں آلودگی کے باعث حد نگاہ کم ہو گئی، لکشمی چوک 418، واہگہ 345، شادمان 307، گڑھی شاہو 363 اور خدا بخش کالونی میں 416 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔

  محکمہ ماحولیات نے پنجاب کے 18 ریڈ زون اضلاع میں پرانی ٹیکنالوجی پر کام کرنے والے بھٹے اور فیکٹریاں بند کروادیں جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، بارش کا کوئی امکان نہیں۔

دوسری جانب   طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوران سفر منہ کو ماسک سے ڈھانپ کر رکھیں جبکہ دن میں تین سے چار بار پانی سے آنکھیں اور منہ دھوئیں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔

Sughra Afzal

Content Writer