(عرفان ملک) آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز نے شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس افسروں کو قبلہ درست کرنے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دیدی۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں میں لاہور میں جرائم کی صورتحال، پولیس کی کاروائیوں سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا، آئی جی نے سی سی پی او بشیر احمد ناصر کو جرائم کنٹرول کرنے کیلئے موثر حکمت عملی بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔
آئی جی پنجاب نے مغلپورہ میں پتنگ کی دوڑ سے شہری کی ہلاکت کے واقعہ پر سخت اظہا ر برہمی کا اظہار کیا اور آئندہ کائٹ فلائننگ قانون پر عمل درآمد میں ناکام رہنے والے سرکل افسر کے خلاف کارروائی کاحکم بھی دیا، آئی جی پنجاب نے کہا کہ سینئر افسر دفاتر کی بجائے زیادہ وقت فیلڈ میں گزاریں۔
شہرمیں بڑھتے ہوئے کرائم کوروکنے کیلئے آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے لاہورپولیس کی فرمائش پرچار پولیس افسران کے شہرکے اندرہی تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردیئے ۔