نابینا افراد کا دھرنا رنگ لے آیا

نابینا افراد کا دھرنا رنگ لے آیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (فہد بھٹی) نابینا افراد کا دھرنا رنگ لے آیا، حکومت نے 80 سے زائد بصارت سے محروم افراد کو نوکریاں دے دیں، ایم پی اے نذیر احمد چوہان نے بادامی باغ شیلٹر ہاوس میں نابینا افراد میں نوکریوں کے لیٹر تقسیم کیے۔

 نابینا مظاہرین نے مال روڈ پر دو ہفتے سے زائد دھرنا دیا، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے بنائی جانے والی کمیٹی کے سربراہ ایم پی اے نذیر احمد چوہان نے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کئے اورانہیں نوکریاں دیں۔

نذیر چوہان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 80 سے زائد نابینا افراد کو نوکریاں دی گئی ہیں، جس میں ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکریوں پر مستقل بھی کیا گیا ہے، دوسرے مرحلے میں مزید نابینا افراد کو ان کی تعلیم کے مطابق نوکریاں دی جائیں گی۔

نابینا افراد کا کہنا تھا کہ وہ پنجاب حکومت کے مشکور ہیں جس کی وجہ سے ان کا حق انہیں مل گیا۔

واضح رہے کہ  8 نومبر کو  ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے سول سیکرٹریٹ میں نابیناافراد کے حوالے سے اجلاس کی صدارت ہوا تھا جس میں ڈیلی ویجز پر کام کرنیوالے نابینا افراد کو کنٹریکٹ پر منتقل کردیا جائے گا اور کنٹریکٹ پر آنے کے بعد 3 سال کے عرصے کے بعد نابینا افراد کو ملازمتوں پر مستقل کر دیا جائے گا، 10 نومبر کو پنجاب حکومت نے تمام بینائی سے محروم افراد کو نوکریا ں دینے کا فیصلہ کیا تھا.

Sughra Afzal

Content Writer