طاہر جمیل: پنجابی، فارسی زبان اورصوفیانہ مشترکات کے عنوان سے پنجابی کمپلیکس میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نےخصوصی شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج، آرٹ اینڈ کلچر کمپلیکس میں سجی تقریب میں پنجابی اور فارسی زبان کی مشترکہ خصوصیات پر روشنی ڈالی گئی۔ قونصل جنرل ایران محمد رضا ناظری اورایران کی پیام نور یونیورسٹی کے صدر محمد رضا زمانی بھی شریک ہوئے۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں صوفیاء کوقدرکی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
تقریب میں ندیم جمیل قوال اور رہنماؤں نے فارسی کلام پڑھ کرسماں باندھ دیا۔ تقریب کے آخر میں ڈائریکٹر جنرل پلاک صغری صدف کی جانب سے مہمانوں کو شیلڈز پیش کی گئیں۔