ملک پاکستان کو قائداعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان بنائیں گے: گورنر پنجاب

ملک پاکستان کو قائداعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان بنائیں گے: گورنر پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ اس ملک کو قائداعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان بنائیں گے اور وزیراعظم عمران خان کے مشن کو آگے لیکر چلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس میں سرور فاؤنڈیشن کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ سرور فاؤنڈیشن کے زیرانتظام ایک سو پچاس ہنر گاہ سنٹر جب کہ دو ہسپتال چلائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب پورے پاکستان کی جیلوں میں فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں گے تاکہ قیدیوں کو صاف پانی پینے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔  

سینئر صوبائی وزیرعبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے گورنر ہاؤس کے دروازے عام لوگوں کے لئے کھولے ہیں، صاف پانی کی بہت ساری سکیمیں لگائی جا رہی ہیں، عوام کے مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

تقریب میں بیگم گورنر پروین سرور نے بھی شرکت کی، بعدازاں گورنر پنجاب اور سینئر وزیر نے ہنر گاہوں میں تربیت حاصل کرنے والی بچیوں میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے۔