پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، آئس کریم بنا نے والی فیکٹریاں سیل

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، آئس کریم بنا نے والی فیکٹریاں سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، غیرمعیاری آئس کریم تیار کرنے پر پانچ بڑی فیکٹریاں سیل، ناقص انتظامات پرآٹھ کو جرمانے، 29 کو وارننگ نوٹس جاری کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق فوڈ اتھارٹی نے ڈیری سیفٹی ٹیمز کی 49 آئس کریم اور فیروزن ڈیزرٹ کی چیکنگ کے دوران غیر معیاری آئس کریم تیار کرنے پر 5 بڑی فیکٹریاں سیل کردی ہیں۔ لاہور ریجن میں 9، راولپنڈی 13، ملتان میں 12 جبکہ ڈیرہ غازی خان ریجن میں 10 یونٹس کوچیک کیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق آئس کریم کی تیاری میں ناقص اور غیر معیاری اجزاء کا استعمال کیا جا رہا تھا۔ زیادہ منافع کمانے کے لالچ میں ڈیری فیٹس کی جگہ کم قیمت ویجیٹبل آئل شامل کیا جاتا ہے۔ ڈیری فیٹس کے بغیر تیار پراڈکٹس کو آئسکریم نہیں صرف فروزن ڈیزرٹ لکھا جاسکتا ہے۔ آئسکریم اور فروزن ڈیزرٹ میں ناقص اجزاء کی ملاوٹ متعدد امراض کا سبب بنتی ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer