قذافی بٹ: تحریک انصاف کا نیا بلدیاتی نظام گورنر پنجاب چودھری سرور اور سینئر صوبائی وزیر علیم خان نے سر جوڑ لیے۔
گورنر پنجاب اور سینئر وزیر کے درمیان گورنر ہاؤس میں ون آن ون ملاقات ہوئی، جس میں بلدیاتی نظام کے مسودے کو حتمی شکل دینے کے لئے تجاویز پر غور کیا گیا۔
ملاقات میں طے کیا گیا کہ وزیراعظم کی ملائیشیا سے وطن واپسی پران سے ملاقات کرکے بلدیاتی نظام کے مسودے کو حتمی شکل دی جائے گی اور کوشش کی جائے گی کہ پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں اس مسودے کو پیش کیا جاسکے۔