نیب کے معاملات میں ہماری کوئی مداخلت نہیں: فیصل واوڈا

نیب کے معاملات میں ہماری کوئی مداخلت نہیں: فیصل واوڈا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رضا: وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ نیب کے معاملات میں ہماری کوئی مداخلت نہیں اگر کر رہے ہوتے تو نواز شریف جیل میں رہتے باہر نہ نکلتے۔

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کی ان کا کہنا ہے کہ   نیب کے معاملات میں ہماری کوئی مداخلت نہیں اگر کر رہے ہوتے تو نواز شریف جیل میں رہتے باہر نہ نکلتے۔ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کا پریس کانفرنس میں مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے فلور آف ہاؤس پر جو جھوٹ بولا اسکا محاسبہ کب شروع ہوگا۔

سابق وزیراعظم اپنی چوری اور ڈکیتی چھپانے کیلئے ایک خط لاتا ہے پھر اس سے مکر بھی جاتا ہے۔، انہوں نے کہا پارلیمنٹ ایک بلڈنگ کا نام ہے جب اس میں قوم کیلئے کام ہوگا تب یہ مقدس ہوگی۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ نیب کے معاملات میں ہماری کوئی مداخلت نہیں اگر کر رہے ہوتے تو نواز شریف جیل میں ہوتے باہر نہ نکلتے، ملک کی معیشت چلانے والا اتنا بڑا بابا ملک سے بھاگا ہوا ہے اس سے پہلے قانون چوری اور چور بچانے کیلئے بنا تھا۔

نیب کے چیئرمین پر کوئی داغ نہیں، ڈی جی ایف آئی اے بھی ایماندار آدمی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پانی کے مسئلے سب صوبوں کو بھائی بندی قائم کرکے لچک دکھانا ہوگی۔

Shazia Bashir

Content Writer