ڈیڑھ سالہ بچے کو باپ کی تحویل سے بازیاب  کرانے کا حکم

ڈیڑھ سالہ بچے کو باپ کی تحویل سے بازیاب  کرانے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: ڈیڑھ سالہ بچے کی باپ کی تحویل سے بازیابی کے معاملے پر ہائیکورٹ کے حکم پرسی سی پی او بی اے ناصر عدالت پیش ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے بچہ بازیاب نہ کرانے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ بچہ بازیاب نہیں کروا سکتے تو وزیراعلیٰ کوطلب کرلیں گے۔   جسٹس محمد طارق عباسی نے حسن ٹاون کی رہائشی خاتون آمنہ اشفاق کی درخواست پرسماعت کی،عدالتی حکم پر سی سی پی او بی اے ناصر سمیت دیگر پولیس افسران پیش ہوئے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اس کا خاوند امان اللہ ڈیڑھ سال کے بچےکو لے کرغائب ہے، درخواست گزار نےاستدعا کی کہ عدالت بچے کی بازیابی کا حکم دے۔ سی سی پی او بی اے ناصر نے عدالت کو آگاہ کہ بچہ کراچی میں ہے وہاں پولیس کی ٹیم بھجوادی ہے، سی سی پی او نے عدالت سے 3 روزکی مہلت دینے کی استدعا کی، عدالت نے سی سی پی او کی3 روزہ مہلت کی استدعا مسترد کرتے ہوئے بچہ بازیاب کر کے 22 نومبرکوپیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Shazia Bashir

Content Writer