ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اورنج لائن ٹرین منصوبے کےپی سی ون پر اعتراضات لگ گئے

اورنج لائن ٹرین منصوبے کےپی سی ون پر اعتراضات لگ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) صوبائی محکمہ پی اینڈ ڈی نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے دو نئے پی سی ون پر اعتراضات لگا کر منظوری ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق اورنج لائن ٹرین کے 2 نئے پی سی ون پر محکمہ پی اینڈ ڈی بورڈ نے اعتراضات لگا دیئے ہیں۔ جین مندر تا پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیمپس انڈر پاس کے منصوبے، اورنج ٹرین کے اطراف فٹ پاتھ اور سڑکوں کی بحالی کے منصوبے پر بھی اعتراضات لگا دیئے گئے ہیں۔ صوبائی محکمہ پی اینڈ ڈی نےاعتراضات کے بعد پی سی ون کی منظوری بھی ملتوی کردی۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے 2 نئے پی سی ون کیلئے7 ارب  21 کروڑ 81 لاکھ کا تخمینہ لگایا تھا جسے منظوری کیلئے پی اینڈ ڈی بورڈ کو ارسال کیا تو اعتراضات لگ گئے۔

اورنج لائن ٹرین کو گرین لائن سروس سے ملانے کیلئے نئے انڈر پاس کی تجویز دی گئی تھی، انڈر پاس جین مندر، انارکلی سٹیشن کو گرین لائن بس سروس سے منسلک کرنا تھا۔ انڈرپاس کیلئے پنجاب یونیورسٹی سے بھی جگہ درکار ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer