ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرمی مزید بڑھے گی،محکمہ موسمیات کی بارش سے متعلق اہم پیشگوئی

گرمی مزید بڑھے گی،محکمہ موسمیات کی بارش سے متعلق اہم پیشگوئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ عارف)گرمی کی شدت برقرار،شہر کا موجودہ درجہ حرارت36ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 گرمی کی شدت برقرار ،شہری بلبلا اٹھے، محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی میں مزید اضافے کا امکان ہے  اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت44ڈگری تک جا سکتا ہے۔
آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں،ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں ،جھکڑ چلنے کا امکان ہے تاہم شام کے اوقات میں دوران مری ، گلیات، راولپنڈی، اٹک اور جہلم میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم شدیدگرم اور خشک ر ہنے کے علاوہ بعداز دوپہرجھکڑ ،گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔