عرفان ملک: ڈی آئی جی آپریشنز صادق علی ڈوگر نے شہر کے مختلف تھانوں کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق صادق علی ڈوگر نے تھانہ مزنگ، گلشن راوی اور نواں کوٹ کا وزٹ کیا۔ متعلقہ ایس پیز، سرکل افسران و ایس ایچ اوز موقع پر موجود تھے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے فرنٹ ڈیسک، حوالات، رپورٹنگ رومز ودیگر سیکشنز کا معائنہ کیا۔
متعلقہ افسران نے ڈی آئی جی آپریشنز کو اپنے متعلقہ علاقوں میں امن و امان کی صورتحال بارے بریفنگ دی۔ صادق علی ڈوگرکی تھانہ میں آئے سائلین سے ملاقات کی اور مسائل بارے دریافت کیا،
ڈی آئی جی آپریشنزنے حوالات سے موجود ملزمان سے ملاقات کی اور بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر صادق علی ڈوگر نے کہا کہ تھانوں میں آئے سائلین سے عزت سے پیش آئیں، مسائل فوری حل کریں۔ ایف آئی آر کا بروقت اندراج یقینی بنایا جائے۔