ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ہائی کورٹ شاہراہ دستور پر نئی عمارت میں منتقل

Islamabad High Court New Premises, G5 Islamabad, LHC, City42
کیپشن: File Photo of Islamabad High Court's new building in Sector G-5
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ کی تمام عدالتیں پیر کےروز سے موجودہ جگہ سے شاہراہ دستور پر نئی عمارت میں منتقل ہو جائیں گی۔ 

جی ٹین مرکز میں ہائی کورٹس کے کام کے آخری دن عدالتوں کا وقت ختم ہوتے ہی تمام کورٹ رومز، دفاتر اور برانچوں کا جملہ ساز و سامان شاہراہ دستور پرنئی عمارت میں بھجوا دیا گیا۔ ہفتہ وار تعطیل کے دوران انتظامی عملہ شاہراہ دستور پر نئی عمارتمیں کورٹ رومز اور انتظامی دفاتر کا ساز و سامان ترتیب سے رکھ رہا ہے۔

پیر کو جب عدالتیں کھلیں گی تو سائلین کو انصاف کی فراہمی کا عمل کسی تعطل کے بغیرشروع ہو  گا۔ تاہم نئی عمارت تک رسائی اور عمارت کے اندر مطلوبہ عدالتوں تک پہنچنے میں سائلوں کو کچھ مشکلات پیش آنے کا احتمال ہے۔

جی ٹین میں عدالتوں کے آخری روز سائلین اور عام شہریوں کو عدالتیوں کی شاہراہ دستور منتقلی سے آگاہ کرنے کے لئے معمولی پلےکارڈز پر نوٹس لکھ کرانہیں نوٹس بورڈ اور نمایاں مقامات پر آویزاں کر دیا گیا تھا۔ 

جی ٹین میںاسلام آباد ہائی کورٹ کی چھوڑی ہوئی عمارت میں اب اسلام آباد کی فیملی کورٹس کام کریں گی اور عمارت کا کچھ حصہ ماتحت عدلیہ کے ججوں کے تربیتی کورسز  کی تعلیمی سرگرمیں کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ 2007 میں اپنے قیام کے پہلے دن سے اسلام آباد کی رہائشی سیکٹر جی ٹین میں کام کر رہی تھی۔ 31 جولائی 2009 کو اسلام آباد ہائی کورٹ کو آئینی پیچیدگی کے سبب ختم کر دیا گیا تھا اور اس میں زیر سماعت تمام مقدمات لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ کو منتقل کر دیئے گئے تھے۔

2011  میں 3 جنوری کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا قیام دوبارہ عمل میں آیا تو  ہائی کورٹ کی عدالتیں جی ٹین میں اسی پرانی جگہ پر قائم کی گئیں جہاں یہ 2007 سے 2009 کے دوران کام کرتی رہی تھیں۔