34 ویں نشنل گیمز؛ آرمی کے باکسر 13 گولڈ میڈلز کے ساتھ آگے، واپڈا کے حصہ میں 4 گولڈ آئے

Quetta National Games Boxing Events, Army Boxing Team, Wapda Boxing Team, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کوئٹہ میں جاری 34 ویں نیشنل گیمز میں باکسنگ  کے  مردوں اور خواتین کی  20 کیٹیگریز کے مقابلوں میں آرمی نے 13 گولڈ میڈل حاصل کرلئے، آرمی کے باکسروں نے ایک سلور اور 4 برونز میڈلز بھی حاصل کیے۔

واپڈا کے باکسروں نے 4 گولڈ، 3 سلور اور 3 برانز میڈل جیتے جبکہ ائیر فورس نے ایک گولڈ، 7 سلور اور اور 5 برانز میڈلز جیتے۔

اس کے علاوہ نیوی نے ایک گولڈ، 3 سلور اور 8 برانز میڈل حاصل کیے جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے باکسنگ میں ایک گولڈ، ایک سلور اور 5 برانز میڈل جیتے۔

مردوں کی 92 ویں کلو گرام کیٹیگری میں آرمی کے اظہر نے گولڈ میڈل جیتا جبکہ خواتین کی 54-57 کے جی کیٹیگری میں آرمی کی فاطمہ زہرہ نے طلائی تمغہ حاصل کیا۔

81 کلوگرام ویمنز کیٹیگری میں واپڈا کی مبشرہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ خواتین کی 75-81 کے جی کیٹیگری میں آرمی کی ارفع خرم نے سب کو چت کر دیا۔

اس کے علاوہ مردوں کی 86-92 کلوگرام کیٹیگری کی فیصلہ کن باؤٹ آرمی کے عرفان خان کے نام رہی، مردوں کی 80-86 کے جی کیٹیگری میں ائیر فورس کے محمود الحسن نے سب کو آؤٹ کلاس کیا۔

آرمی کے بلاول ضیا نے مردوں کی 75-80 کے جی کیٹیگری میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ خواتین کی بینٹم ویٹ کیٹیگری میں آرمی کی دعا زہرہ نے سونے کا تمغہ جیتا، مردوں کی مڈل ویٹ کیٹیگری میں آرمی کے سیف المنان نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔


مردوں کی 63.5-67  کے جی ویٹ کیٹیگری میں آرمی کے گل زیب کو کوئی نہ ہرا سکا، مڈل ویٹ اور فلائی ویٹ کیٹیگری میں واپڈا کے احسان اللہ اور عطا اللہ سرخرو ہوئے، آرمی کے ابرار علی نے مینز 60-63.5  کے جی کی ویٹ کیٹیگری میں طلائی تمغہ جیتا۔

خواتین کی لائٹ فلائی میں آرمی کی سحر عاطف، مینیمم میں ایچ ای سی کی ہمنا ممتاز کامیاب ہوئیں جبکہ مردوں کے فیدر ویٹ کیٹیگری میں واپڈا کے نقیب اللہ نے گولڈ میڈل جیتا۔

اس کے علاوہ مردوں کی لائٹ ویٹ کیٹیگری کا گولڈ میڈل آرمی کے ابراہیم کے نام رہا جبکہ خواتین کی فلائی ویٹ کیٹیگری میں آرمی کی رمشا غفار نے گولڈ میڈل جیتا۔

مینز بینٹم ویٹ میں آرمی کے محمد قاسم، مینیمم میں نیوی کے ذوہیب رشید نے طلائی تمغہ حاصل کیا۔