پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ منفی ہونے کا خدشہ

 پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ منفی ہونے کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس 22 مئی کو طلب کرلیا گیا ہے جس میں  رواں مالی سال کی جی ڈی پی گروتھ کی منظوری ہوگی۔

ذرائع وزارت منصوبہ بندی کے مطابق اس سے قبل 18مئی کو بلایا گیا نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس موخر کر دیا گیا تھا۔ اجلاس میں رواں مالی سال کی جی ڈی پی گروتھ کی منظوری ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے لیے جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 5.01 فیصد مقرر تھا تاہم سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث جی ڈی پی گروتھ متاثر ہونےکا خدشہ ہے، سیلاب سے زراعت ،لائیو اسٹاک اور کاروبار بہت متاثر ہوئے ہیں، بڑی صنعتوں کی گروتھ منفی میں ہے، پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ بہت ہی کم یا منفی میں جانے کے بھی خدشات ہیں۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ کا تخمینہ 0.5 فیصد لگا رکھا ہے، ورلڈ بینک نے پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 0.4 فیصد لگایا تھا، ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ کا تخمینہ 0.6 فیصد تک لگایا ہے۔