دنیا کی مہنگی ترین مرسیڈیز ، قیمت  25ارب   

mercedes slr 300
کیپشن: mercedes slr 300
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک :مرسڈیز بینز 1955 جس کے صرف دو ورژن موجود ہیں، اس ماہ کے شروع میں 14 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز ( 13 کروڑ 50 لاکھ یورو) میں نیلام ہوئی ہے۔

 رپورٹ  کے مطابق آر ایم سودبی نیلام گھر کا کہنا ہے  یہ دنیا کی اب تک کی سب سے مہنگی فروخت ہونے والی کار ہے۔ یہ صرف دعوت نامے کی بنیاد پر ہونے والی نیلامی تھی، جو 5 مئی کو جرمنی کے شہر سٹٹگارٹ کے مرسڈیز بینز میوزیم میں ہوئی۔
کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ 1955 کی مرسڈیز بینز ایک پرائیویٹ گاہک کو 13 کروڑ 50 لاکھ یورو کی ریکارڈ قیمت میں نیلامی میں فروخت کی گئی ہے۔خیال رہے کہ یہ گاڑی پچھلے ریکارڈ سے تقریباً تین گنا زیادہ قیمت میں فروخت ہوئی، جسے 1962 فراری 250 جی ٹی او نے 2018 میں قائم کیا تھا۔ 1962 فراری 250 جی ٹی او چار کروڑ 80 لاکھ ڈالرز سے زیادہ میں فروخت ہوئی تھی۔
 یادرہے  مرسڈیز بینز ریسنگ  کار کے دوہی ماڈل تیار کئے گئے تھے  اور اس کا نام اس کے بنانے والے چیف انجینیئر روڈولف اوہلن ہاٹ کے نام پر رکھا گیا ہے۔
 گاہک کو گاڑی اسی شرط پر بیچی گئی ہے کہ '' 300 ایس ایل آر اوہلن ہاٹ کوپ ''اہم مواقع پر عوامی نمائش کے لیے دستیاب رہے گی جبکہ دوسری اوریجنل ایس ایل آر کوپ کار سٹٹگارٹ کے مرسڈیز بینز میوزیم میں نمائش کے لیے موجود رہے گی۔