ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھی پر کتنی سبسڈی ملے گی؟پلان تیار

Punjab government,subsidy,ghee
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)پنجاب حکومت کا آٹے کے بعد گھی پر بھی سبسڈی دینے کا پلان تیار،ماہانہ 15 کروڑ روپے کی سبسڈی دیکر عوام کو سستے داموں میں گھی فروخت کیاجائے گا۔

پنجاب حکومت اب عوام کو سستے گھی کی فراہمی کے لئے فی کلو گھی کے پیکٹ پر 25 روپے کی سبسڈی دے گی ،اس پر ماہانہ 15 کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

لاہور میں سستے گھی کی فروخت کے لئے روزانہ دو لاکھ اضافی پیکٹ کی فروخت ہوسکے گی۔ لاہور میں ماہانہ 60 لاکھ گھی کے اضافی پیکٹ مارکیٹ میں رکھ کر فروخت کئے جائیں گے ۔

گھی کی خریداری کے لئے شناختی کارڈ پر رجسٹریشن کرنے کی بھی تجویز شامل ہے۔محکمہ صنعت و تجارت کے حکام کے مطابق ایک آئی ڈی کارڈ پر ایک دن میں صرف ایک کلو گھی فی گھر دینے کی تجویز ہے، دو کلو گرام گھی کے پیکٹ دس دن میں دو مل سکیں گے۔