منحرف ارکان ڈی سیٹ؛حمزہ شہباز پر ایک اور نئی مصیبت آن پڑی

منحرف ارکان ڈی سیٹ؛حمزہ شہباز پر ایک اور نئی مصیبت آن پڑی
کیپشن: Hamza Shahbaz
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی گئی، چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی پیر کو سماعت کریں گے۔

  درخواست شہری منیر احمد کی طرف سے دائر کی گئی ہے، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حمزہ شہباز غیر قانونی اور غیر آئینی الیکشن میں وزیراعلیٰ بنے،ڈپٹی سپیکر دوست مزاری نے غیر آئینی اور غیر قانونی الیکشن منعقد کیا،چیف سیکرٹری کووزیر اعلیٰ کا جاری نوٹی فکیشن واپس لینے کی درخواست کی،چیف سیکرٹری نے اس معاملے پر تاحال کوئی کارروائی نہیں کی۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حمزہ شہباز اکثریت کھو چکے ہیں، حمزہ شہباز غیر قانونی طور پر وزیراعلیٰ کے اختیارات استعمال کررہے ہیں،بیوروکریسی میں تبادلے کررہے ہیں۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ کے اختیارات استعمال کرنے سے روکنے کا حکم دے،مزید استدعا کی گئی ہے کہ عدالت وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کرے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer