تعلیمی ادارے بند؟ طلباء کیلئے اہم خبر

تعلیمی ادارے بند؟ طلباء کیلئے اہم خبر
کیپشن: School
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: گرمی کی شدت میں اضافہ، سکولوں میں لوڈشیڈنگ سے طلباء نڈھال،بچوں نے جلد چھٹیوں کا مطالبہ کردیا۔
گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث طلباء کو بھی سکول آنے جانے میں مشکلات بڑھنے لگیں۔گھنٹوں گھنٹوں لوڈشیڈنگ سے بھی سکولوں میں طلباء نڈھال ہیں اور ان کے لیے پیپر دینا بھی مشکل ہوگیا ہے۔طلباء کا کہنا ہے کہ گرمی کے باعث سکول آنا جانا مشکل ہے،جلد چھٹیاں دی جائیں۔
درجہ حرارت بڑھنے سے طلباء کے مختلف امراض میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ سکولوں میں گرمی سے بچوں کا بہت برا حال ہے،حکومت کو اب چھٹیوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرلینا چاہیے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کیمطابق گرمی کی شدت کے باعث پرائمری سکولوں کو قبل از وقت چھٹیاں دینے کا معاملہ زیرغور ہے جبکہ مڈل اور ہائی سکولوں میں سالانہ چھٹیاں یکم جون سے ہی دی جائیں گی۔

خیال رہے کہ سرکاری سکولوں میں سالانہ پیپرز اختتام پذیر ہوگئے ہیں۔آخری روز ناظرہ قرآن کا پیپر لیا گیا۔بچے صرف نتائج سننے کیلئے سکول آئیں گے۔سرکاری سکولوں میں نتائج کا اعلان 31 مئی کو کیا جائے گا۔اساتذہ 31 مئی تک ریگولر ڈیوٹی دیں گے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر